البغدادی میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

IQNA

البغدادی میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

13:00 - February 25, 2015
خبر کا کوڈ: 2895943
بین الاقوامی گروپ:صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل نے کہا ہے کہ البغدادی شہر سے دہشت گردوں کا صفایاکرنے کے بعد، اس شہر سے امریکی ،اسرائیلی اور یورپی ساخت کے ہتھیار ملے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- سحر عالمی نیٹ ورک نے لبنان کی العہد ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ الانبار کے قبائلی عمائدین میں سے ایک، عبدالرحمن النمراوی نے کہا ہے کہ علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کو وجود میں لانے والا امریکہ ہے۔ اور حال ہی میں جو وفد واشنگٹن گیا ہوا تھا وہ داعش کا نمائندہ تھا اور اس نے امریکہ سے دہشت گردوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ اور یہ بات، امداد پہنچانے کے بہانے امریکی طیاروں کے فلوجہ میں اترنے، اور داعش گروہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے ذریعے ثابت ہوگئی ہے۔الانبار کی صوبائی کونسل کے رکن خلف الطرموز نے بھی کہا ہے کہ عراق کی سکورٹی فورس اور قبائلی عوام نے مشرقی الرمادی کے "البوغانم" علاقے میں ایک کاروائی کے دوران اسرا‏ئیلی،امریکی اور یورپی ساخت کے نئے ہتھیار برآمد کئےہیں۔

66004

ٹیگس: عراق ، داعش ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha