سعودی جارحیت: 3000 سے زائد پاکستانیوں کا سکون چھن گیا

IQNA

سعودی جارحیت: 3000 سے زائد پاکستانیوں کا سکون چھن گیا

16:09 - March 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3060593
بین الاقوامی گروپ:یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو اپنے روزگار اور پرسکون زندگی سے محروم ہونا پڑا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ہمارے نمائندے کے مطابق یمن سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سعودی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی شہریوں کو یمن سے بے دخل ہونا پڑے گا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ موت کے منہ سے نکل کر آئے ہیں کیونکہ سعودی طیاروں نے اچانک رات کے وقت بمباری شروع کردی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ یمن سے پانچ سو کے قریب پاکستانیوں کاایک قافلہ اتوار کی رات پاکستان واپس پہنچ گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب کی جارحیت کی وجہ سے ڈھائی ہزار سے زائد پاکستان شہری اب بھی یمن کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔جبکہ ایک سو دس کے قریب پاکستانی قیدی بھی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ  سیکڑوں پاکستانی شہری عدن میں پھنسے ہوئے جہاں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مفرور صدر منصور ہادی کے حامی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان زبردست لڑائی ہورہی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ عدن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں تک ان کی رسایی ممکن نہیں ہے۔

67600

نظرات بینندگان
captcha