نائیجیریا : بوکو حرام کا شہر مارتہ پر دوبارہ قبضہ

IQNA

نائیجیریا : بوکو حرام کا شہر مارتہ پر دوبارہ قبضہ

21:42 - April 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3206871
بین الاقوامی گروپ:نائیجیریا میں ایک مقامی عہدے دار اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ بوکوحرام دہشتگرد گروہ نے شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر مارتہ پر حملہ کر کے اس پر دوبارہ قبضہ کر لیا-

ایکنا نیوز- شفقنا- ایک مقامی عہددار امامو حبیب نے بتایا کہ جمعرات کے روز دو ہزار سے زائد دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے کرنووا اور مارتہ شہر پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں اور فوجی دستوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جو جمعرات کی پوری رات اور جمعے کے دن تک جاری رہیں۔ جس کے بعد سینکڑوں فوجی پسپا ہو گئے۔  ایک مقامی جنگجو نے بھی بتایا کہ حملہ آور دہشتگردوں نے ٹینکوں اور بموں سے حملہ کیا اور اس دوران انہوں نے ان کا بےتحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے۔ یہ تیسری بار ہے کہ بوکوحرام نے نائیجیریا کے بورنو صوبے کے شہر مارتہ پر قبضہ کیا ہے۔ گذشتہ چھے سال کے دوران بوکوحرام دہشتگردوں کے حملوں میں تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ پندرہ لاکھ شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ نائیجریا کی فوج نے چند ہفتے قبل مارتہ شہر پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ نائیجیریا نے چاڈ، کیمرون اور نائیجر کے تعاون سے بوکوحرام کے خلاف کارروائیاں انجام دی ہیں۔

44401

نظرات بینندگان
captcha