ایکنا : شیر خدا مولائے کائنات علی ابن ابیطالب (ع) ، امام محمد تقی (ع)اور شہزادہ علی اصغر کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پاکستان بھر میں محافل جشن کا آج رات سے آغاز ہورہا ہے۔
کویٹہ میں ہمارے نمائندے کے مطابق جشن مولود کعبہ کا شیڈول کچھ یوں ہے
۲۹ اپریل بروز بدھ امام بارگاہ فاطمیہ
۳۰ اپریل امام بارگاہ بیت الاحزان
یکم مئی امام بارگاہ امام رضا(ع)
دو مئی امام بارگاہ حیدری میں تقسیم انعامات مقابلہ قرآن اور جشن میلاد
تین مئی امام بارگاہ سیدآباد
چار مئی امام بارگاہ مومن آباد۔ و حسینی امام بارگاہ
تمام مقامات پر جشن کا آغاز رات نو بجے ہوگا.