ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق اسلام آباد رایزنی مرکز کے تعاون سے شائع ہونے والے میگزین پیغام آشنا کے تازہ شمارے میں اقبال کی قرآنی تفسیر کا جایزہ پیش کیا گیا ہے
پیغام آشنا میں 133 صفحے اردو جبکہ آٹھ انگریزی زبان میں شائع ہوتے ہیں
«پیغام آشنا» کے 61 ویں شمارے میں « مولانا رومی کی دنیا اور اقبال» کا مقالہ شائع کیا گیا ہے جسمیں پاکستان کے اہم شہروں کے دانشوروں کی تحریریں موجود ہیں
دیگر اہم مقالوں میں: «تصور زمان مولانا جلالالدین رومی»، «تفسیر قرآن اور علامه اقبال لاهوری»، «فکر اقبال»، «مثنوی مولانا رومی اور صنایع ادبی»، «اقبال اور تصوف» اور « افکار علامه اقبال کی نگاہ میں عورتوں کی ذمہ داریاں».شامل ہیں ۔
«علامه اقبال اور فلسفه تاریخ اسلام»، «اقبال اور اسلامی ممالک میں روحانیت»، «فلسفه علم و عشق اور کلام مولانا رومی»، «افکار علامه اقبال اور خواتین کا معاشرے میں کردار»، «افکار اقبال اور شاهین» اور « علامه اقبال کی شاعری اور ایران و افغانستان میں اسکے اثرات» دیگر موضوعات میں شامل ہیں۔