کوئٹہ میں تکفیریوں کے ظلم کی مذمت میں ریلی

IQNA

کوئٹہ میں تکفیریوں کے ظلم کی مذمت میں ریلی

12:46 - November 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3448003
بین الاقوامی گروپ: افغانستان میں سات بیگناہ افراد کے وحشیانہ قتل پر عوام سراپا احتجاج

ایکنا نیوز-  کوئٹہ میں  ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں بڑِی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے داعش اور تکفیری مظالم کی مذمت کی۔ ۔ اس احتجاجی ریلی میں عوام  نے سخت سردی اور بارش کے باوجود شرکت کرکے اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔ احتجاجی ریلی میں کوئٹہ کے مختلف سیاسی و مذہبی اور سماجی اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ، ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر علی جان چیرمین ، تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کے سیکریڑی جنرل محمد ابراہیم ہزارہ ، چیرمین نور ویلفئر سوسائٹی عامر علی چنگیزی ، بیرسٹر افتخار حسین اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کرتے ہوئے افغانستان کے مظلوم ہزارہ سے ہمدردی اور وحدت کا اظھار کیا
افغانستان میں داعش نے زابل میں 7 ہزارہ بے گناہ شہریوں کو کچھ مہینوں پہلے غزنی شہر سے اغوا کیا تھا اور گزشتہ دنوں  انہیں شہید کر دیا. شہداء میں بچے, عورتیں اور مرد شامل ہیں. جنہیں بے دردی سے زبح کر دیا گیا تھا. مقررین نے احتجاجی جلسے خطاب میں کہا کہ ان شہیدوں کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ شیعہ تھے جنہیں داعش اور طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا. عجیب بات تو یہ ہے کہ اب امریکہ کو ان ( طالبان ) میں کوئی برائی نظر نہیں آتی جن کے ساتھ انہوں نے سالوں جنگ کی بلکہ اب داعش اور اسی طرح کی مختلف دہشت گرد تنظیمیں امریکہ, سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں. جس کا واضح ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد ہے جوکہ سعودی عرب ، قطر اور عرب ممالک نے امریکہ اور برطانیہ کے تعاون سے تیار کی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha