برطانوی سائکلیسٹ مدینه منوره پہنچ گیے

IQNA

برطانوی سائکلیسٹ مدینه منوره پہنچ گیے

7:40 - August 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506461
بین الاقوامی گروپ- آٹھ برطانوی سائیکل سوار سترہ ممالک کا سفر طے کرتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچ گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اناطولیہ عربی کے مطابق آٹھ سائیکلسٹ حج کے لیے دو مہینے کے سفر اور سترہ ممالک سے ہوئے ہوئے سعودی عرب پہنچ گیے ہیں۔

 

روزنامه «عکاظ» کے مطابق سائیکل سواروں نے ۶۵۰۰ کیلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے اور مدینہ منورہ پہنچنے پر عوام نے

نے «طَلَعَ البَدرُ عَلَینا» (مدینہ پہنچنے پر اصحاب نے رسول اکرم(ص)  کو خوش آمدید کہتے ہوئے پڑھا تھا) پڑھکر ان کا استقبال کیا۔

 

سیٹلائیٹ چینل «العربیه» کے مطابق سترہ ممالک کے سفر کے بعد یہ زائرین مدینہ پہنچے ہیں۔

 

گروپ لیڈر«طاهر اختر» کا کہنا ہے: یہ ایک معنوی اور روحانی سفر ہے اور موسم و راستے کی مشکلات کے باوجود ہمارے لیے یہ ایک دلکش سفر تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ برطانوی حجاج مدینہ کی زیارت کے بعد مناسک حج کے لیے مکہ جائیں گے۔ سائیکل سواروں کا گروپ سات جون سے سفر شروع کرچکا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اب تک پندرہ لاکھ لوگ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔/

3832263

نظرات بینندگان
captcha