امریکہ سفر نہ کرنے والے مزید مسلمان ممالک فہرست میں شامل

IQNA

امریکہ سفر نہ کرنے والے مزید مسلمان ممالک فہرست میں شامل

7:48 - January 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507089
بین الاقوامی گروپ- امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ مزید مسلمان ممالک کو سفر کی پابندی والی فہرست میں شامل کرسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- سی بی ایس نیوز کے مطابق ایک اعلی امریکی عہدہ دار نے مذکورہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ مزید سات اسلامی ممالک کو اس فہرست میں شامل کرے جس میں ان پر امریکہ کے سفر پر پابندیاں عاید کی گیی ہیں۔

 

امریکی عہدہ دار کے مطابق جو ممالک امریکی شرائط اور سیکورٹی اقدامات پر پورا نہ اترے ان کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

 

موجودہ قانون جو امریکی سپریم میں سال ۲۰۱۸ سے پاس کیا گیا ہے انکے مطابق شمالی کوریا اور ونزوئلا کے ہمراہ پانچ اسلامی ممالک  ایران، لیبیا، سومالیا، شام  اور یمن شامل ہے اور وائٹ ہاوس کے اعلی عہدہ دار «اسٹفن میلر» جو نسل پرستی میں شہرت رکھتا  ہے اسکا اہم کردار بتایا جاتا ہے۔

 

وائٹ ہاوس ترجمان«هوگان گیدلی» نے موجودہ خبر کے حوالے سے کچھ کہنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے سیکورٹی اقدامات کو درست قرار دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں بعض اسلامی اور لاطینی امریکہ کے ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔/

3870637

نظرات بینندگان
captcha