عراقی رضا کار فورس؛ داعش خطرے کا مقابلہ بیداری سے کرنا ہوگا

IQNA

عراقی رضا کار فورس؛ داعش خطرے کا مقابلہ بیداری سے کرنا ہوگا

10:34 - May 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507585
تہران(ایکنا) حشد الشعبی کے سربراہ نے داعش سے مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کردی۔

عراق میں گذشتہ روز داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں دو حشد الشعبی اہلکاروں کی شہادت کے بعد ادارے کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا: گذشتہ روز صبج سویرے داعش کی جانب سے اہم علاقے میں حملہ کیا گیا تاہم جوانوں کی ہوشیاری اور فداکاری کی وجہ سے انکا حملہ ناکام بنایا گیا۔

 

انکا کہنا تھا: ہم فخر کرتے ہیں کہ اب بھی دفاع کے لیے قربانی پیش کررہے ہیں اور حشدالشعبی کے جوان تیار ہے مگر یاد رکھنا چاہیے کہ داعش کی شکست خوردہ فوج اب تک شکست کے غم کو نہیں بھولی ہے اور ہر طرح سے واپسی کے امکانات پر کام کررہی ہے۔

 

الفیاض کا کہنا تھا: عم عراقی عوام کے تعاون اور حمایت پر انکے شکرگزار ہیں۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا پر عوام کی حمایت اور جذبات کی قدر دانی کی  اور کہا کہ عراقی عوام جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اب تک عوام کے دلوں میں رضا کاروں کی محبت پوری طرح موجزن ہے۔/

3895946

نظرات بینندگان
captcha