کربلا؛ اربعین پر عالمی ادارہ صحت کی تدابیر

IQNA

کربلا؛ اربعین پر عالمی ادارہ صحت کی تدابیر

6:32 - September 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508239
تہران(ایکنا) عالمی ادارہ صحت کے نمایندے نے اربعین کے موقع پر حفاظتی تدابیر کا اعلان کردیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے عراق میں نمایندہ ڈاکٹر«ادهم اسماعیل» نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقع پر کربلا میں زائرین کے رش اور کورونا وائرس  کی وجہ سے خصوصی اقدامات اٹھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

حرم امام حسین(ع) کی زیارت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: میرے سفر کا مقصد آستانہ حسینی(ع) کے ذمہ داروں سے ملاقات میں اربعین کے موقع پر کورونا کے حوالے سے خصوصی اقدامات بارے ہم آہنگی کرنا ہے۔

 

عراق میں ادارہ صحت کے نمایندے کا کہنا تھا: اقدامات کا مقصد لوگوں کو کورونا کے حوالے سے زیادہ آگاہی دینا ہے اور زائرین کو حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز کے ساتھ زیارت کرانے کی ترغیب دینا اور شک کی صورت میں کورونا ٹیسٹ پر راغب کرانا ہے۔

 

ڈاکٹر ادهم اسماعیل کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال عراق میں خطرے سے خالی نہیں گرچہ تشویشناک نہیں تاہم اس وقت عراق کے پچاس فیصد ہسپتال بھرے ہوئے ہیں اور سردیوں میں مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے نمایندے نے کربلا میں اربعین میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد کے حوالے سے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کورونا بحران کا خطرہ موجود ہے.

 

قابل ذکر ہے کہ اس سال عراق میں بیرونی ممالک سے زائرین کو عراق آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور صرف عراق کے اندر سے زائرین کربلا آسکتے ہیں۔/

3924166

نظرات بینندگان
captcha