توہین قرآن کی شدید مذمت، کشمیریوں ظلم اور اسرائیل کی تسلیم کی مخالفت کا اعلان

IQNA

توہین قرآن کی شدید مذمت، کشمیریوں ظلم اور اسرائیل کی تسلیم کی مخالفت کا اعلان

8:11 - September 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508252
شیعانِ پاکستان "نظام ولایت فقیه" اور آیۃ الله العظميٰ سيد علی سیستانی کی بابصیرت رھبریت و رھنمائي پر کامل عقیده اور پختہ ایمان رکھتے ہیں۔ امت و پیغام حسین کانفرنس

توہین قرآن کی شدید مذمت، کشمیریوں ظلم اور اسرائیل کی تسلیم کی مخالفت کا اعلان

22 ستمبر 2020 بروز منگل وحدت امت و پیغام حسین عہ کانفرنس سکھر کا مشترکہ اعلامیہ، متفقہ طور پر پیش و منظور کی گئی قرارداد کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

 

  1. فرانس کے جریدہ چارلی ہیبڈو میں توہینِ رسالت کے خاکوں کا شایع ہونا

اور سوئیڈن میں توہینِ کتاب الٰھی انتہائی ناقابل برداشت عمل ہیں

  1. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، مظلوم کشمیریوں کا قتل عام اور اقوام متحدہ کی خاموشی ناقابل برداشت عمل ہیں
  2. مقبوضہ فلسطین پر غاصب اسرائیل کا قبضہ اور عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ناقابل برداشت عمل ہیں
  3. امریکا،اسرائیل، ھندوستان اور انکے حواری عرب ممالک پاکستان کو غیر مستحکم اور سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور یہ بھی ناقابل برداشت عمل
  4. پاکستانی آئین میں تمام مسالک اور شھريوں کے حقوق مساوی ہیں کسی کا مذھبی آزادی کا حق چھینا نہیں جا سکتا
  5. حکومت پاکستان کے ذمہ داران وزیراعظم، صدر، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان اور مقتدر اداروں سے گزارش ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے
  6. ملت تشیع کے علماء و افراد کی بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے
  7. تمام مسالک کے مسلمہ مقدسات کی توہین و دل آزاری سے اجتناب کیا جائے
  8. اگر ملت تشیع کے کسی خاص فرد کے خلاف کوئی مقدمہ یا گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تو ملت تشیع بھی ایسے کئی نام اور شواہدات کے پیش نظر مقدمات درج کروانے کا حق استعمال کر سکتی ہے اور اس کے لیے تحریک چلانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے
  9. وطن عزیز میں مٹھی بھر تکفیری عناصر ملکی امن و استحکام کو داؤ پر لگاتے ہوئے تکفیریت اور قتل و غارت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ھم حکومت پاکستان کو ان گروہوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرنے کی اپیل کرتے ہیں
  10. پاکستان میں کسی ایک فریق کی فقہ کو دوسرے فریق کی فقہ پر قطعی طور پر مسلط نہیں کیا جاسکتا
  11. عزادارئ سيد الشهداء ھماری رگ حیات ہے ملت تشیع اس کے خلاف کسی بھی یزیدی سازش کو ناکام بنانے کی مستحکم قوت رکھتی ہے
  12. ھم وطن عزیز کے بلافصل فرزند ہیں اس کے امن و استحکام کی خاطر بے تحاشہ قربانیوں کے ساتھ صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں اور وطن کے آئین و دستور کے پابند رہیں گے ہمیں کسی سے "حب الوطنی" کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے
  13. شیعانِ پاکستان اپنے نظریات کے تئیں "نظام ولایت فقیه" یعنی رھبرِ شیعانِ جہان آیۃ الله العظميٰ سيد علی خامنہ ای حفظه الله تعالی اور آیۃ الله العظميٰ سيد علی سیستانی کی بابصیرت رھبریت و رھنمائي پر کامل عقیده اور پختہ ایمان رکھتے ہیں

اور شیعانِ پاکستان کے اس نظریے کو پاک وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف نظریہ تصور نہ کیا جائے.

نظرات بینندگان
captcha