مصحف قطر کی کتابت کیسے ہوئی؟ +تصاویر

IQNA

مصحف قطر کی کتابت کیسے ہوئی؟ +تصاویر

7:24 - October 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508386
تہران(ایکنا) قطر کی ثقافتی میراث انوکھے خط میں لکھا گیا ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کا ثمر شمار ہوتا ہے۔

مصحف قطر پر کام  ۱۰ سال قبل وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر کی جانب سے امیر قطر کی حمایت سے شروع ہوا۔

 

وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر نے اسلامی میراث میں اضافے کے لیے اس مصحف پر کام شروع کیا۔

 

وزارت اوقاف قطر نے  ترکی کے مرکز تحقیقات تاریخ و آرٹ کے تعاون سے اس مصحف کو تیار کیا جس کے لیے باقاعدہ بین الاقوامی عربی خط کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

 

خط عربی میں یہ تاریخی مقابلہ تھا جسمیں ۱۲۰ ماہر خطاطوں نے دنیا بھر سے شرکت کی اور اس میں عبیده محمد صالح البنکی کو بہترین خطاط کا ایوارڑ دیا گیا۔

مذکورہ مقابلے کے بعد حاشیه صفحات، علامات حزب‌ و سجده‌، وقف و ابتدای اور تزئین و آرئش کے لیے الگ سے بین الاقوامی مقابلہ منعقد ہوا۔

 

مقابلوں کے بعد  الازهر کے ماہر قرآن نے حرف بہ حرف قرآن کی پروف ریڈنگ پر کام شروع کیا۔

مصحف قطر کی کتابت کیسے ہوئی؟ +تصاویر

مصر کے استاد شیخ احمد عیسی المعصراوی نے خصوصی طور پر قرآن کا معائنہ کیا. سخت مراحل کے بعد بلا آخر مصحف قطر  سال ۲۰۰۹ کو شائع کیا گیا۔

 

وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر  نے سال ۲۰۱۰ میں اس نسخے کے  ۱۸۲ هزار نسخے مساجد میں تقسیم کی۔

مصحف قطر کی کتابت کیسے ہوئی؟ +تصاویر

اسلامی فن خطاطی کا یہ شاہکار نسخہ شمار ہوتا ہے۔

 

اس قرآن کی بدولت سال ۲۰۱۰ کو قطر اسلامی ممالک میں ثقافتی مرکز قرار پایا۔ اس قرآن کی خوبصورتی، نگارش اور خطاطی اس مصحف کی خصوصیات میں شامل ہیں۔/

.

 
 

 

3930556

نظرات بینندگان
captcha