بحرین میں بچوں کے حقوق پر انسانی حقوق کا اظھار تشویش

IQNA

بحرین میں بچوں کے حقوق پر انسانی حقوق کا اظھار تشویش

8:51 - November 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508522
تہران(ایکنا) بحرین میں انسانی حقوق تنظیم نے بیان میں بچوں کے حقوق کی پامالی پر بحرینی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے بیان میں بحرین میں انسانی حقوق تنظیم نے بچوں کے حقوق کی پامالی پر بحرینی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

بیان میں کہا گیا ہے کہ سال ۲۰۱۲ میں قانون پاس کرانے کے باوجود کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو کم عمری کا معیار قرار دیا جائے گا مگر عملا اب بھی  ۱۵ سال کو معیار قرار دیا جارہا ہے.

 

تنظیم کے مطابق عوامی حقوق کے لیے مظاہروں میں سینکڑوں بچوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے اور انکے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔

 

تنظیم کے مطابق متعدد قیدی بچے تعلیم سے محروم رکھے جاتے ہیں جبکہ دیگر قیدیوں کے کم عمر بچے مالی مشکلات کی وجہ سے کم عمری میں سخت محنت و مشقت کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے ازیت ناک مسئلہ یہ ہے کہ جن قیدیوں کے گھروں میں بچے پیدا ہوتے ہیں انکو بحرین کی حکومت شہریت سے محروم کررہی ہے جو تشویشناک صورتحال پیدا کررہی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین حکومت فوری طور پر ان مطالبات پر عمل کریں:

 

ـ کم عمر بچوں کی فوری آزادی

ـ بچوں کے حقوق کی پاسداری

 

ـ سخت و تشدد کا خاتمہ اور عالمی قوانین کے مطابق انکے حقوق کی رعایت

 

ـ بچوں کے  حقوق کے حوالے عالمی قوانین کی رعایت.

 

ـ ان بچوں کو شہریت دینا جنکے والدین قید میں ہیں۔

 

ـ بچوں کو سزا دینے کے حوالے سے مقدمات میں شفاف منصفانہ فیصلہ عالمی قوانین کے مطابق۔/

3936349

نظرات بینندگان
captcha