شام: صیھونی حملہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے

IQNA

شام: صیھونی حملہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے

8:22 - December 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508676
تہران(ایکنا) شامی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کو خط میں خبردار کیا ہے کہ صیھونی حملوں سے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل سربراہ کو خط میں خبردار کیا ہے کہ صیھونی حملوں سے امن کو دھچکہ لگا ہے اور اگر امریکی پشت پناہی نہیں ہوتی تو اسرائیل یہ جرات نہ کرتا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔

 وزارت خارجہ نے پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ روز ایک بار پھر لبنان کی سرحدوں سے شامی سرزمین پر میزائیلوں کا حملہ ہوا جو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 

میزئیل شامی شہر حماہ کے علاقے مصیاف میں لگے ہیں۔

وزارت خارجه نے کہا ہے کہ کرسمس کی رات ان حملوں کا مقصد شام کے بحران کو طویل کرنا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی خاموشی قابل افسوس ہے اور اس ادارے کو ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

حماس تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے بھی شام پر میزائیل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد اسرائیل کے جارحانہ مقاصد کی تکمیل ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ایک طرف ان حملوں سے جارحانہ اور توسیع طلب مقاصد کی تکمیل کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری جانب سے عرب ممالک سے رابطے سے خود کو مشروعیت بخشی کی سازش پر عمل ہورہی ہے۔/

3943256

نظرات بینندگان
captcha