چچنیا میں مسجد و کلیسا کمپلیکس کا افتتاح + تصاویر

IQNA

چچنیا میں مسجد و کلیسا کمپلیکس کا افتتاح + تصاویر

7:46 - December 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508681
تہران(ایکنا) چچنیا میں قرآن کی مسجد وکلیسا کمپلیکس کے افتتاح پروگرام میں روس اور چینیا کے اعلی حکام شریک تھے۔

افتتاحی تقریب میں روس کے قومی گارڑ کے سربراہ ویکٹر زولوتوف، اور چچن صدر رمضان قدیراف سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

 

کمپلیکس میں ایک کلیسا موجود ہے جس کو روس کے مخیر امیر «دانیال» کے تعاون سے جبکہ مسجد کو سابق سویت یونین کے ہیرو «موولید وسایتوف» کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔

 

کمپلیکس کے مرکز میں ایک مخصوص جگہ پر قرآن و انجیل کی آیات بھی درج ہیں۔

 

ویکٹور زولوتف نے تقریب سے خطاب میں کہا: روس ایسی سرزمین ہے جہاں دیگر اقدار کا احترام کیا جاتا ہے اور دیگر مذاہب کے ادارے اس سے مطمین ہے۔

 

روسی فورسز کے سربراہ کا کہنا تھا: مسجد و چرچ کمپلیکس کا افتتاح بقائے باہمی اور مذاہب کے احترام کا نمونہ ہے۔

 

رمضان قدیراف نے تقریب سے خطاب میں کہا: اسلام و مسیحیت کے مقدس مکان کا افتتاح بین المذاہب وحدت کا حسین نمونہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

 

چچن صدر نے آرتھوڈکس اور مسجد میں اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا: اسلام اور عیسائیت دونوں عشق احترام کی دعوت دیتے ہیں اور کوئی ہم میں فرقہ واریت ایجاد نہیں کرسکتے۔/


3943396

نظرات بینندگان
captcha