عالمی اربعین ایوارڈ میں نو ممالک منتخب + تصاویر

IQNA

عالمی اربعین ایوارڈ میں نو ممالک منتخب + تصاویر

8:52 - December 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508693
تہران(ایکنا) نو ممالک سے بھیجے گئے آثار بشمول فلم، تصاویر اور سفرنامہ انعامات اور ایوارڑ کے حقدار قرار دیے گیے۔

چھٹا عالمی اربعین ایوارڈ ک تقریب «سرداران مقاومت، حافظان امن اربعین» کے عنوان سے ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے  حسینیه الزهرا(س) میں منعقد ہوئی۔

 

ایوارڑ میں عراق، ایران، لبنان، افغانستان، گھانا، انگلینڈ، امریکہ، پاکستان اور کینیڈا کے ارسال شدہ آثار کو انعامات کے حقدار قرار دیے گئے۔

 

چھٹے عالمی اربعین ایوارڈ کے فوٹوگرافری مقابلے میں «حسن النجار»، عراق «اسامه عبید»، لبنان  اور «علی ابک»  ایران سے اول تا سوم آئے جبکہ ایران کے «مسعود حیدری» عراق کے «حسام هادی» اور ایران ہی کے «محمد مهدی نعمتی» سوم آئے۔

 

عوامی فلمی مقابلے میں کینیڈا کے  «سیدوحید اولیایی»، ایران کے «محمد حاجی مقصودی»، افغانستان کے «کاظم یوسفی» پاکستان کی «زینب کبری آزاد» گینہ کے«عبدالله باه» اور افغانستان کی «فاطمه احسانی» پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔

 

برطانیہ کے «نوری سردار» امریکہ کے «آمینه اینلوئس» اور پاکستان کے «زوار سیدتوثیق حیدر» سوشل میڈیا مقابلوں میں شامل ہیں۔

 

عالمی اربعین ایوارڑ کے نقشے کی رونمائی

چھٹے عالمی اربعین ایوارڈ کے ٹکٹ کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں ایرانی وزیر ثقافت سید‌عباس صالحی، اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ  ابوذر ابراهیمی ترکمان شریک تھے۔

 

پانچ مختلف کتابوں اور اربعین پوسٹر کے علاوہ ۴۰ منتخب تصاویر کی نمایش بھی حسینیه الزهرا(س) میں منعقد کی گیی تھی۔

 

تقریب کے آخر میں سردار قاسم سلیمانی کا وصیت‌نامه بھی پڑھا گیا جبکہ آخر میں ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے حجت‌الاسلام والمسلمین محمدمهدی ایمانی‌پورنے سردار سلیمانی کے گھرانے کو خصوصی ایوارڈ پیش کیا۔/

 

 

3943930

نظرات بینندگان
captcha