پاکستان ؛ پبلشروں کا قرآنی حکم بارے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم

IQNA

پاکستان ؛ پبلشروں کا قرآنی حکم بارے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم

8:54 - December 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508700
تہران(ایکنا) انجمن ناشران قرآن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے اسکولوں میں قرآن کو لازمی قرار دینے کے حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انٹر نیشنل نیوز کے مطابق انجمن ناشران قرآن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسکولوں میں قرآن کو لازمی قرار دینے کے فیصلے کو پاکستانیوں کے دل کی آواز قرار دیا ہے۔

انجمن کے صدر ملک قدرت‌الله،  نے گذشتہ روز ایک اجلاس میں کورٹ کے جج   قاضی شاهد وحید کی جانب سے حکم کو عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس پرجلد عملی کام کا آغاز ہوگا اور تمام پبلشرز بھی اس حوالے سے مناسبت قیمتوں پر اعلی کوالٹی پیپر کے ساتھ قرآنی نسخے شایع کریں گے۔

 

چند مہینے قبل لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں کہا تھا کہ یونیورسٹیوں میں قرآن با ترجمہ لازمی کردیا جائے گا./

3944243

نظرات بینندگان
captcha