الجزائر؛ قرآنی مدارس کھولنے کی اجازت

IQNA

الجزائر؛ قرآنی مدارس کھولنے کی اجازت

7:41 - January 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3508706
تہران(ایکنا) الجزایری حکومت نے کورونا کی وجہ سے بند مدارس کھولنے کی اجازت دے دی۔

الجزایری ویب نیوز «النهار» کے مطابق وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ قرآنی مدارس ایس او پیز پ رعایت کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔

 

وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ مقامی اداروں کے ساتھ مدارس پر ایس او پیز کے حوالے کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 

وزارت اوقاف و مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے مدارس فوری طور پر بند کیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ انجمن علمائے مسلمان نے درخواست کی تھی کی ایس او پیز کے ساتھ مدارس کھولنے کی اجازت دی جائے۔

 

انجمن نے کہا تھا کہ مدارس ایس او پیز پر رعایت کے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔/

3944821

نظرات بینندگان
captcha