گورنر کربلا: شهید سلیمانی اور المهندس نے امت کی سربلندی کے لیے جان دی

IQNA

گورنر کربلا: شهید سلیمانی اور المهندس نے امت کی سربلندی کے لیے جان دی

12:03 - January 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3508724
تہران(ایکنا) گورنر کربلا نے شہید کمانڈروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امت اسلامی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جہاد کے فتوے نے عظیم کامیابی دلا دی۔

عراقی میڈیا کے مطابق گورنر کربلا «نصیف جاسم الخطابی» نے پیر کو ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس نے امت کی کرامت و عزت کے لیے جان دے دی۔

 

الخطابی کا کہنا تھا: حشد الشعبی نے جہاد کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے ایک عظیم کامیابی کو حاصل کیا۔

 

کربلا میں حشد الشعبی کی طرف سے معنقدہ جلسے میں انکا کہنا تھا کہ عظیم کمانڈروں نے امت کی کرامت و سربلندی کے للیے عظیم قربانی دی اور انہوں نے امام حسین‌(ع) کے نقش قدم پر عمل کیا۔

 

گورنر کربلا کا کہنا تھا کہ اگر ان عظیم کمانڈروں کی قربانی نہ ہوتی تو آج عراق اور علاقے کی صورتحال کچھ اور ہوتی۔

 

الخطابی نے کہا کہ شہید کمانڈروں نے امت کی رہائی اور نجات کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہ کیا اور تمام رکاوٹوں کا پامردی سے مقابلہ اور آخر میں انکو دہشت گردوں کے حامی نے شہادت پر فائز کیا۔

 

کربلا کے گورنر کا کہنا تھا: شهیدان المهندس و سلیمانی کامیابی کے عظیم ستون تھے اور انکو خوشی ہوگی کہ انہوں نے حشد الشعبی کو اس طاقتور پوزیشن پر پہنچایا۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز حرم امام حسین‌(ع) اور حرم  ابوالفضل عباس‌(ع) کے درمیان بین الحرمین میں شہید سلیمانی و ابومھدی کی یاد میں تقریب منعقد کی گیی تھی جسمیں علما اور اعلی حکام شریک تھے۔/

3945737

نظرات بینندگان
captcha