ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

IQNA

ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

8:02 - October 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510384
تہران(ایکنا) آرمی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اپنے ساتھ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں، ضروری طبی سہولیات کے لئے شہری انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے

ایکنا نیوز کے مطابق ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خوراک و شیلٹر کا سامان پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اپنے ساتھ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں، ضروری طبی سہولیات کے لئے شہری انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے، شدید زخمی 9 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز پر کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی پہنچ چکے ہیں، وہ نقصانات اور ریسپانس کا خود جائزہ لے رہے ہیں، راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے، یہ ٹیم ریسکیو کے کاموں کی رفتار کو تیز بنائے گی۔

ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی  جس کے باعث 22 افراد جاں بحق اور تین سو کے لگ بھگ زخمی ہوگئے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
 

نظرات بینندگان
captcha