وحدت اور اخوت امت کی ترقی کا راز ہے

IQNA

پیرس؛ سربراہ اهل‌بیت‌(ع) فاونڈیشن:

وحدت اور اخوت امت کی ترقی کا راز ہے

8:52 - October 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510472
تہران(ایکنا) اهل‌بیت‌(ع) فاونڈیشن پریس کے سربراہ عمادالدین حمرونی نے امت میں ہر طرح کے اختلاف کو امت سے دشمنی قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق پینتیسویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے «اسلامی اخوت، تکفیری اور دہشت گردی» کے عنوان پر خطاب کیا۔

 

تیونسی نژاد استاد حمرونی کا کہنا تھا کی رسول گرامی اسلام نے اپنی تحریک کا آغاز امام علی اور حضرت خدیجه سے کیا اور تیرہ سال کی کاوشوں کے بعد مسلمانوں کو سرعام اخوت و برادری کی دعوت دی۔

 

انکا کہنا تھا کہ مدینہ ہجرت کے بعد انہوں نے اسلامی حکومت کی داغ بیل ڈالی اور مہاجر و انصار میں اخوت پر تاکید کرتے ہوئے انکو ایک پرچم تلے آباد کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام اس برادری و اخوت سے کیا پیغام منتقل کرنا چاہتے تھے؟

بلاشک پیغمبر اسلام یہ بتانا چاہتے تھے کہ اسلام میں بنیادی چیز اسلام کو استحکام ہے اور یہ کام اخوت، ایمان اور اسلام کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

 

اهل‌بیت‌(ع) فاونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام کی گاڑی کا قوت محرکہ یا انجن اخوت ہے جس سے آج ہم دور ہوگیے ہیں اور اس کے بغیر اسلام کی ترقی اور پھیلاو مشکل ہے۔

 

حمرونی نے تاریخ اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے اور تیسرے خلیفہ کا قتل اور امام علی کے دور میں جنگوں کا مقصد اسلام میں برادری کو نقصان پہنچانا تھا اور اسی وجہ سے امت میں فتنہ ڈالا گیا اور فرقہ و قبیلہ کے نام پر حکومتوں کو تشکیل دیا جانے لگا جو اسلامی تعلیمات کی منافی ہے۔

 

حمرونی کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں صدی میں اسلام میں دوبارہ فرقہ واریت نے سر اٹھایا اور اس میں ہماری شکست اوج پر پہنچی اور وحدت کا شدید نقصان پہنچا مگر اس کے بعد ایران، پاکستان اورالجزایری علما کی کاوش سامنے ائی اور وحدت کی فضا پیدا ہونے لگی۔

 

 انکا کہنا تھا کہ اس وحد ت کی فضا میں بزرگ علما جیسے مودودی  اور امام خمینی نے وحدت کے لیے خدمات انجام دیئے۔/

4006485

نظرات بینندگان
captcha