قم اور کراچی؛ قرآن و حدیث کانفرنس کا اعلان

IQNA

انقلاب کانگرنس:

قم اور کراچی؛ قرآن و حدیث کانفرنس کا اعلان

7:21 - March 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3511463
بین الاقوامی انقلاب کانگرنس کے مطابق انقلاب قرآن و حدیث کے منظر کے موضوع پر اس سیکریٹریٹ کو اٹھارہ زبانوں میں نو سو مقالے موصول ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق جامعہ المصطفی یونیورسٹی کے استاد اور انقلاب کانگرنس کے سیکریٹری حجت‌الاسلام یعقوب بشوی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انقلاب اسلامی کے دوسرے مرحلے کا اعلامیہ  انقلاب اسلامی کے اسٹریٹیجیک بنیادوں کا تعارف ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری اس حکمت عملی کی درست وضاحت و تشریح ہے جسمیں دنیا کے مظلوموں کی نجات اور استعماری طاقتوں کے چنگل سے آزادی ہے جس کے لیے استقامت کے ساتھ ہم مخلصانہ انداز میں اس کانگرنس میں موجود ہیں۔

 

انقلاب اسلامی مرحلہ دوم کانگرنس کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ انقلاب قرآن و حدیث کے عنوان سے ہمیں اٹھارہ زبانوں میں سو مقالے مل چکے ہیں ہیں جب کہ نو سو مقالے فارسی زبان میں موصول ہوچکے ہیں ۔

 

مذکورہ نسشست قم و کراچی میں بیکوقت منعقد ہوگی جسمیں مختلف ممالک سے دانشور اور ماہرین مقالے پیش کریں گے۔

 

استاد جامعةالمصطفی العالمیه کا مزید کہنا تھا: انقلاب اسلامی ایران ایک عالمی تحریک ہے کیونک انقلاب ایک عالمی امر ہوتا ہے جو سرحدوں سے پار اثر انداز ہوتا ہے اور رہبر انقلاب کے افکار کے مخاطب ہر مقام پر موجود ہیں لہذا انقلاب کو تشریح کرنے کی ضرورت ہے۔

 

مذکور کانگرنس کے خواتین کے شعبے کی سیکریٹری زینب بهجت‌پور کا اس موقع پر کہنا تھا: خواتین کے شعبے میں ۴۰۰ موضوعات طالبات کو پیش کیے جاچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: محققین کی علمی ارتقاء کے لیے مختلف ورکشاپ بھی منعقد کیے جاچکے ہیں اور مجموعی طور پر چھ سو مضامین خواتین شعبے کو مل چکے ہیں جنمیں سے بیس منتخب مقالوں کو ایک کتابی شکل میں شایع اور کتاب کی رونمائی کی جائے گی۔/

4041234

نظرات بینندگان
captcha