غیر ملکی فوجوں کی ہلاکت/ طرفین میں مذاکرات جاری

IQNA

یوکرین اپڈیٹ؛

غیر ملکی فوجوں کی ہلاکت/ طرفین میں مذاکرات جاری

7:40 - March 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511494
تہران(ایکنا) روسی فوج کی یف کی طرف پیش قدمی کررہی ہے یوکرینی فوج کی مزاحمت بھی جاری ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق یوکرین جنگ کی اٹھارویں دن جنگ کے ساتھ سایبر وار بھی جاری ہے اور دونوں ممالک ایکدوسرے کی حیاتی ویب سائٹ بھی حملہ آور ہیں۔

 

سوموار کو دوبارہ مذاکرات

 روس نے گرچہ تاکید کی ہے کہ اس وقت یوکرین سے گفتگو کا وقت نہیں تاہم آج دوبارہ مذاکرات کا امکان موجود ہے اس سے پہلے ہونے والے مذکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

 

یوکرین کی فوجی اڈوں پر روسی حملہ

 روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے اکثر اہم فوجی اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے جب کہ یوکرینی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ کم از کم پینتیس فوجی قافلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

 

چرنوبیل ایٹمی مرکز میں کام جاری

وزارت انرچی یوکرین کا کہنا ہے کہ چرنوبیل ایٹمی ریکٹر میں کام معمول کے مطابق جاری ہے اور ایمرجنسی بجلی کی ضرورت نہیں۔

 

کچھ دنوں پہلے اس مرکز کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے تشویشناک خبریں مل رہی تھیں تاہم اب دونوں ممالک نے اس کی سالمیت کی خبر دی ہے۔

 

 بیلاروس نے جنگ میں فوج ارسال کرنے کی تردید کردی

 بیلاروس نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا جس میں کہا جارہا ہے کہ بیلاروس نے جنگ میں فوج ارسال کیا ہے۔

 

روسی فوج کے مطابق ایک فوجی اڈے حملے میں  ۱۸۰ غیرملکی فوجیں مارا گیا ہے جو یہاں تربیت لے رہے تھے۔

 

توقع کی جارہی ہے کہ یوکرین پروکسی وار کا نیا میدان بن سکتا ہے۔

 

مذاکرات جاری، ترکی کا روس بارے موقف

ترک وزیر خارجہ نے روس پر پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی ان پابندیوں کو نہیں مانتا، دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ نے یوکرین کے وزیرخارجہ سے گفتگو کی ہے جب کہ یوکرین نے قطر کی انسان دوستانہ امداد پر انکا شکریہ ادا کیا۔/

4042734

 

نظرات بینندگان
captcha