مکہ نیوز کے مطابق «عطر الکلام» اذان و قرآن مقابلہ سعودی عرب میں منعقد ہوا ہے جسمیں منتخب چھتیس افراد کے درمیان مقابلوں میں چوبیس، اگلے مرحلے میں بارہ قرآت میں اور بارہ کو اذان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی شہر خوزستان کے قاری سیدجاسم موسوی ان کامیاب قرآء میں شامل ہے جنہوں نے سیمی فاینل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
عطر الکلام کے عنوان سے مقابلہ رمضان کے آغاز سے شروع ہوا جسمیں دنیا کے اسی ممالک سے ۴۰ هزار افراد نے وایس ریکارڈ کرکے سعودی ٹی وی چینل کو ارسال کیا تاکہ ان میں منتخب افراد کو انتخاب کیا جاسکے۔
سیمی فاینل مرحلے میں برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، عراق، مصر، الجزایر، ایران، ملایشیاء، انڈونیشیاء اور ترکی سے قرآء شریک ہیں۔
ویڈیو میں سیمی فاینل مرحلے میں پہنچنے والے قرآء
خوزستان کے تجربہ کار استاد قاری سیدجاسم موسوی ایران کے اندر متعدد مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے اور گذشتہ سال ہالینڈ قرآت میں پہلی پوزیشن لے چکا ہے۔
«عطر الکلام» مقابلوں میں سعودی عرب کے عادل الکلبانی، لبنان کے محمود العکاوی، مصر کے عبدالرافع رضوان الشرقاوی اور مراکش کے عبدالرحیم النبولسی ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔
خوبصورت ترین تلاوت مقابلوں کے مقام اول کو تیرہ لاکھ ڈالر اور اذان میں مقام اول کو پانچ لاکھ تینتیس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا جب کہ دیگر پوزیشن ہولڈرز کو بھی بہترین انعامات دیے جائیں گے۔/