اسرائیل کے مرکز میں ایک اور کارروائی متعدد ہلاک و زخمی

IQNA

اسرائیل کے مرکز میں ایک اور کارروائی متعدد ہلاک و زخمی

8:08 - May 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511800
تل ابیب کے نزدیک «العاد» میں واقعہ رونما ہوا جسمیں پانچ صیھونی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگیے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسرائیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی تل ابیب میں دو مسلح شخص کی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم تین  افراد ہلاک اور کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تل ابیب کے علاقے میں مشتبہ شخص کو تلاش کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ العاد کے ایک پارک میں پیش آیا ہے جہاں اسرائیل کے استقلال کے جشن میں کافی تعداد میں شدت پسند صیھونی موجود تھے۔

 

بعض زرایع کے مطابق حملہ آور نوجوان تھا اور اس کے پاس چاقو اور کلہاڑی موجود تھے۔

 

پولیس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کا پس منظر کیا تھا؟ تاہم حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے اس واقعے کو مسجدالاقصی پر یلغار اور مقامی فلسطینیوں پر مظالم کو وجہ قرار دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha