قرآنی مراکز پر نظارت کے لئے الازهر کا پروگرام

IQNA

قرآنی مراکز پر نظارت کے لئے الازهر کا پروگرام

10:48 - September 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512685
ایکنا تہران- الازھر کے ادارہ امور قرآنی کے مطابق قرآنی مراکز کی سرگرمیوں پر نظارتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اخبارالیوم کے مطابق الازھر کے قرآنی مراکز  پر نظارتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جہاں حفظ کے جدید اصولوں کے علاوہ ان مراکز پر نظارت بھی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ادارہ امور قرآنی کے زیراہتمام اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں طلبا کی حوصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں کو نکھارنے پر غور کیا گیا۔

 

اس اجلاس میں قرآنی مراکز میں اصولوں کی خلاف ورزی، جدید روش سے استفادہ اور مراکز کے معیار کو بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

الازهر کی جانب سے قرآنی مراکز کی ترقی و پیشرفت اور نظارت پر فعالیت شروع کی گیی ہے جس کے مطابق مصر کے تمام مراکز میں قرآنی اساتذہ کی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا پروگرام زیرتکمیل ہے۔

 

اس پروگرام کے مطابق ماہر قرآنی اساتذہ اور مدرسین جو تلاوت و تجوید سکھانے کے شعبوں سے وابستہ ہے انکو بہترین فضا میں درست قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے آمادہ کرانا ہے تاکہ وہ ہزاروں طلبا کی قرآنی تربیت کرسکے۔/

4084256

نظرات بینندگان
captcha