حرم شریف لائبریری میں ۱۹ نایاب فارسی خطی نسخے

IQNA

حرم شریف لائبریری میں ۱۹ نایاب فارسی خطی نسخے

6:52 - December 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513371
ایکنا تھران- حرم شریف مکی لائبریری کے انچارج کے مطابق فارسی نسخے ، سیره النبی اور دیوان اشعار کے حوالے سے یہاں منتقل کیے گیے ہیں۔

ایکنا-  سیدنی نیوز کے مطابق مکی لائبریری کے انچارج احمد بن فهد الشویعر انیس فارسی نسخے مذہبی علوم، سیرت اور اشعار کے حوالے سے کتابخانے میں لائے گیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: شریعت اسلامی، سیرت النبی، اور فارسی شاعری کے حوالے سے مذکورہ خطی نسخے

شیخ مصطفی احمد کمال لائبریری سے  حرم شریف مکی کتابخانے میں منتقل کیے گیے ہیں جنکی یہاں پر جدید انداز میں نگہداری کا انتظام کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جلد ان نسخوں کو آمادہ کرکے  کتابخانه حرم شریف مکی میں قارئین اور محققین کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسجدالحرام و مسجدالنبی کی کاوشوں سے بین الاقوامی زبانوں کی مد میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے لیے ہم انکے ممنون ہے۔

مسجدالحرام و مسجدالنبی کے متولی کا مرکز مکه مکرمه میں واقع ہے جو مکہ و مدینہ کے امور کی نظارت کرتے ہیں۔

تمام مذہبی مراکز، فنی ادارے اور دیگر سروسز کے مراکز حرمین شریفین کی نظارت میں کام کرتے ہیں جنمیں مختلف ثقافتی سنٹرز بھی موجود ہیں جنمیں سے ایک حرم شریف مکی لایبریری ہے۔/

 

4107348

نظرات بینندگان
captcha