جاپان؛ قرآن کے ترجمہ پر تجدید نظر کی دعوت

IQNA

جاپان؛ قرآن کے ترجمہ پر تجدید نظر کی دعوت

8:00 - December 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3513474
ایکنا تھران- قرآن مجید کے ایپ میں تیار کردہ جدید ترجمہ جو ایک مسلم دانشور کی کاوش ہے انہوں نے علما سے اس پر تنقیدی اور اصلاحی نظر کی درخواست کی ہے۔

ایکنا- مسلمون حول العالم نیوز کے مطابق ٹوکیو یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر مومن عبداللہ » Moamen Abdalla از نے قرآن مجید کا جاپانی زبان میں ترجمہ کیا ہے.

 

یونیورسٹی کی جانب سے ویب سائٹ پر قرآن مجید کا لنک قابل دسترس ہے۔

 

ترجمہ کمیٹی کی جانب سے جاپانی زبان میں اس کو پڑھنے کی تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اس میں ترجمہ اور مختصر تفسیر کو پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے تاکہ جاپانی معاشرے میں قرآن فھمی کو آسان بنایا جاسکے۔

 

ٹوکیو یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اہل علم اس قرآنی ترجمہ کو پڑھکر کر اپنے تنقید اور تجویز سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔

 

جاپانی زبان میں پہلی بار قرآن کا ترجمہ سال ۱۹۲۰ میں کیا گیا جس کے بعد اہل شیعہ کی نگاہ سے  مترجم «تاتسوئیچی ساوادا»، نے ترجمہ کیا جو جامعة المصطفی(ص)  تهران کے استاد رہے.

 

 سال‌ ۱۹۲۰، ۱۹۳۷ اور ۱۹۵۰ میں تین بار جاپانی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا گیا اور پھر سال ۱۹۵۷ میں عربی زبان سے جاپانی زبان میں ترجمہ کیا گیا، تاہم یہ سارے مترجم غیر مسلمان تھے۔ عمر مھٹا، پہلا مسلمان مترجم تھا جس نے  سال ۱۹۷۲ میں قرآن کا ترجمہ کیا۔/

 

4110362

 

نظرات بینندگان
captcha