طالبان رہنماوں نے اسلامی الاینس کے علما سے ملاقات سے انکار کردیا

IQNA

طالبان رہنماوں نے اسلامی الاینس کے علما سے ملاقات سے انکار کردیا

7:40 - January 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3513533
ایکنا تھران- «هبت الله آخوندزاده» نے عالمی اسلامی الاینس علما کے وفد سے ملاقات سے انکار کردیا

ایکنا-  «عربی 21»، نیوز کے مطابق عالمی اسلامی الاینس کے جنرل سیکریٹری «علی قره داغی»، کا اس بارے کہنا تھا: طالبان کے امیر نے عالمی اسلامی الائنس وفد جو افغانستان کا دورہ اور ان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا ہیبت اللہ نے ملاقات سے انکار اور معذرت کی.

انکا کہنا تھا: وفد چاہتا تھا کہ چند اہم ترین امور بارے ان سے ملاقات کے لیے قندھار کا دورہ کریں۔

عالمی اسلامی الاینس کے بیان کے مطابق اس ملاقات کی درخواست طالبان کی جانب سے خواتین تعلیم پر پابندی کے فیصلے سے قبل کی گیی تھی.

انکا کہنا تھا: وفد کو توقع تھی کہ اسلامی حوالے سے امکانات پیدا کیے جائے تاکہ طالبان کو آسانی ہو اور افغان عوام کے لیے امداد کی صورت نکلے۔

 

علی قره داغی کا کہنا تھا: دنیا کے لوگ افغانستان کے تجربے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں کہ کیا ایک طاقت ور، عادل، متمدن حکومت جو رحمت و کرامت کی بنیاد پر انسانی اقدار کی عزت کرتی ہو وجود میں آسکتی ہے۔

اسلامی الاینس کے مطابق اگر یہ تجربہ اسلام کی درست رحمت و انصاف والی تصویر پیش نہ کرسکے  تو دنیا القاعدہ اور داعش کے خوفناک چہرے کے بعد اس بارے میں بھی شدید اعتراضات پیش کرسکتی ہے۔

علی قره‌داغی نے اس امید کا اظھار کیا کہ اسلامی الاینس نے طالبان رہنما کی معذرت خوشی سے قبول کی ہے اور ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور اسلامی بھائی کے حیثیت سے ہم معاونت کے لیے تیار ہیں۔/

 

4112485

نظرات بینندگان
captcha