سعودی عرب؛ دو ہزار سے زاید قاری«عطر الکلام» مقابلے کے دوسرے مرحلے میں

IQNA

سعودی عرب؛ دو ہزار سے زاید قاری«عطر الکلام» مقابلے کے دوسرے مرحلے میں

7:46 - February 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3513761
ایکنا تھران: سعودی فلاحی ادارے کے مطابق پچاس ہزار شرکاء میں سے 2116 قاری اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

ایکنا- اخبار 24 نیوز کے مطابق «عطر الکلام» قرآنی مقابلوں میں کم عمرترین قاری کی عمر پانچ سال اور بزرگ ترین قاری کی عمر 104 سال ہے۔

«عطر الکلام» مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں تلاوت اذان کے مقابلے شامل ہیں جس میں پچاس ہزار افراد دنیا کے 165 ممالک سے شامل تھے۔

اس مقابلے کا پہلا مرحلہ آن لائن تھا جسمیں ویڈیو فائل ارسال کرکے مقابلے میں شریک ہونا ممکن تھا جنکی ویڈیو ماہرین ججز دیکھ فیصلہ کرتے۔

 

مقابلوں کا فائنل مرحلہ رمضان المبارک کے مہینے میں منعقد ہوگا اور سعودی فلاحی ادارے کے مطابق فاینل مرحلہ برراہ راست ایم بی سی چینل سے نشر ہوگا اور لاکھوں لوگ اس کو لائیو دیکھ سکتے ہیں اور ججز کے فیصلے کو بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

 

 مذکورہ سعودی ادارے نے خبردی تھی کہ مقابلوں میں جیتنے والوں کے لیے ۱۲ ملین سعودی ریال مختص کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی عطر الکلام مقابلوں میں تلاوت اور اذان میں دنیا بھر سے لوگ جوق درجوق شریک ہوتے ہیں۔

 

ایران کے شہر خوزستان کے قاری سيدجاسم موسوی، فائنل مرحلوں کے پہلے دور میں چوتھی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔/

 

4122038

نظرات بینندگان
captcha