ایکنا- صہیونی حملوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی جنگجوؤں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف 53 مزاحمتی کارروائیاں کیں جنمیں متعدد نقصانات کا خدشہ ہے۔
الماتی سنٹر نے اعلان کیا: ان کارروائیوں میں فائرنگ کے 8 آپریشن، 3 دستی بم کے دھماکے اور آگ لگانے والی بوتلیں پھینکنا، 4 یہودی آباد کاروں کے ساتھ تصادم، 3 یہودی آباد کاروں کی کاروں کو تباہ کرنا، اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ 34 جھڑپیں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نابلوس میں گھس کر فائرنگ کی تھی، 11 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 7 زخمی فسلطینیوں کی حالت خطرے میں ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور اس خطرناک صورتِ حال کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس خطے کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔