ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے صدی البلد کے مطابق الازھر کے قرآنی امور کے ادارے کے سربراہ شیخ ابوالیزید سلامه نے پانچ سالہ بچے کی صلاحیت پر مبنی ویڈیو وائرل کی ہے۔
اس ویڈیو میں مصر کے پانچ سالہ بچے عبدالله محمد عبدالفتاح السید کو دیکھا گیا ہے جس نے مکمل قرآن مجید حفظ کرلیا ہے۔
ویڈیو کلیپ:
مصری قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے ناظر شیخ حسن عبدالنبی عراقی، اس بچے سے سوالات پوچھتے ہیں اور وہ بچہ فرفر انکے سوالوں کو جواب دیتا ہے۔/
4137944