حجاب اہمیت اجاگر کرنے کوئٹہ میں مقابلے کتابخوانی کا اہتمام

IQNA

ایکنا نیوز سے؛

حجاب اہمیت اجاگر کرنے کوئٹہ میں مقابلے کتابخوانی کا اہتمام

7:27 - May 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514317
ایکنا تھران: فارسی زبان میں کتاب بعنوان" گل تر" کو کتابخوانی کا موضوع قرار دیا گیا ہے جسمیں صرف طالبات شرکت کرسکتی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں مدرسہ علی ابن ابیطالب کے تعاون سے  مختلف ثقافتی اور علمی پروگراموں کو سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور اسی حوالے سے اس بار طالبات کے لیے کتابخوانی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ حوالے سے منتظمین کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس کتابخوانی مقابلے کا مقصد اسلام دشمنوں کی جانب سے سوفٹ وار اور بالخصوص خواتین اور طالبات کے حجاب کو نشانہ بنانے کے خلاف یہ کاوش کی جارہی ہے۔

 

منتظمین کے مطابق کتاب میں منطقی اور نفسیاتی حوالے سے حجاب کی اہمیت اور ضرورت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

 

منتظمین کے مطابق کوئٹہ جو شہیدوں کا مقدس شہر شمار ہوتا ہے یہاں پر ایک منظم سازش کے تحت خواتین پر ثقافتی یلغار سے انکے حجاب کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے مدرسے کی جانب سے حجاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے، کتاب خوانی کلچر کو فروغ دینے اور اسلامی عقاید مضبوط بنانے کے اہداف کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

 

مقابلہ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گیی ہے۔

کتابخوانی مقابلے میں انعامات کی تفصیل کچھ یوں ہیں:

 

اول انعام: 12000 روپیہ

دوم انعام: 10000 روپیہ

سوم انعام: 8000 روپیہ

اس کے علاوہ 5 نفر  شرکاء کو کاوش پر 2000 روپیہ فی کس انعام دیا جائیگا۔

 

حجاب اہمیت اجاگر کرنے کوئٹہ میں مقابلے کتابخوانی کا اہتمام

 

خواہشمند افراد مقابلے کی کتاب تین سو پچاس روپے دیکر مدرسہ علی ابن ابیطالب بروری سے حاصل اور رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ مقابلے میں مرد یا طلبا شرکت کے اہل نہیں اور صرف خؤاتین اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha