ایکنا نیوزپ خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق کرغیزستان کے قاری عبدالله ایدوسوف، نے سعودی عرب کے مقابلوں میں حفظ کے شعبے میں شاندار صلاحیت سے ججز کو حیرت زدہ کردیا۔
وہ سورے کے نمبر، آیت، پارے اور محل نزول اور اسی طرح صفحے کے آغاز و انجام کے بیان سے سب کو حیران کرنے میں کامیاب ہوا۔
بشکیک سے تعلق رکھنے والے قاری ان مقابلوں میں پوزیشن کے مضبوط امیدوار ہے انہوں نے بارہ سال کی عمر سے حفظ شروع کیا اور تین سال کی عمر میں انہوں نے مکمل کیا۔
حافظ ایدوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تیرتالیسویں ملک عبدالعزیز مقابلوں میں شرکت کے لیے انہوں نے پہلے مقامی مقابلوں میں حصہ لیا اور وہاں سے منتخب ہوکے انہوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ہے اور اس سے پہلے قومی مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے۔
کرغیزستان کے قاری کا کہنا تھا کہ حفظ قرآن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اس کو چھوڑا نہیں اور دیگر قرآنی علوم کے لیے اور مزید بہتری کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے اس خواہش کا اظھار کیا کہ انکی بڑی آرزو ہے کہ زیارت بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں۔/
4165510