دبئی؛ شیخه هند بنت مکتوم بین الاقوامی مقابلوں کا اعلان

IQNA

دبئی؛ شیخه هند بنت مکتوم بین الاقوامی مقابلوں کا اعلان

6:57 - November 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3515225
ایکنا دبئی: شیخه هند بنت مکتوم قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے جو 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایکنا نیوز- اماراتی میڈیا کے مطابق 2023 شیخه هند بنت مکتوم بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان ہوا ہے اور رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں 13 دسمبر تک خواہشمند افراد نام لکھوا سکتے ہیں۔

مذکورہ مقابلوں میں حفظ کل قرآن، حفظ بیس پارے، دس پارے اور پانچ پارے صرف برائے اماراتی شہری اور پانچ پارے غیرملکی جب کہ دس سال سے کمر عمر بچوں کا مقابلہ الگ سے ہوگا اور اسی طرح تین پارے اماراتی بچوں کے لیے مقابلے شامل ہیں۔

 

مقابلوں میں ضروری ہے کہ شرکت کرنے والے غیرملکی امارات میں موجود ہو اور پچیس سال سے کمتر نہ ہو اور اس کے پاس قانونی دستاویزات ہونا چاہیے اور اس سے پہلے ان مقابلوں میں شرکت نہ کی ہو اور ہر شخص صرف ایک کیٹگری میں شرکت کرسکتا ہے۔

 

 حاکم دبئی کے مشیر خصوصی ابراهیم محمد بوملحه، کا اس بارے کہنا تھا: شیخه هند بنت مکتوم مقابلے اہم ترین ایونٹ میں شمار ہوتا ہے جس کا مقصد قران مجید کی اہمیت کا اجاگر کرنا اور شہریوں کی اس شعبے میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مقابلوں کے انچارج محمدعلی الحمادی کا اس بارے کہنا تھا: مقابلوں کے فاینل مرحلے میں 63 مرد اور 63 خواتین منتخب ہوں گی اور چھ جنوری سے الممرز میں فاینل مرحلے کا مقابلہ ہوگا۔

اختتامی تقریب 16 جنوری کو منعقد ہوگا جسمیں پوزیشن ہولڈروں کو انعامات دیے جائیں گے۔/

 

4179499

نظرات بینندگان
captcha