انڈونیشیاء میں صہیونی اشیاء کا بائیکاٹ

IQNA

انڈونیشیاء میں صہیونی اشیاء کا بائیکاٹ

10:14 - November 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3515295
ایکنا جکارتا: انڈونیشین عوام نے علما کے فتوے پر صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق میک ڈونالڈ کی جانب سے اسرائیلی حمایت کے بعد سے اور اس اعلان کہ وہ اسرائیلی فورسز کو فری فوڈ فراہم کریں گے ہر طرف سے اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہونا شروع ہوگیے ہیں۔

اس بیان کے بعد انڈونیشیاء میں تحریک اٹھی جو  (BDS)، متحدہ عوامی تحریک (FUB)  اور مدافعین اسلامی(FPI) تحریکوں کی جانب سے میک ڈونالڈ اور دیگر صہیونی رژیم حامی کمپنیوں کی بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے لگے۔

ان تحریکوں سے میک ڈونالڈ سمیت دیگر مصنوعات کے بائیکاٹ کی خبریں چلنے لگی اور گذشتہ ہفتے کو PT Rekso کمپنی نے اعلان کیا کہ فلسطینوں کے لیے 96 ہزار ڈالر مدد ارسال کی جائے گی۔

 

انڈونیشین انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر آد آندریان اپنی فیملی کے ساتھ مہینے میں ایک بار میک ڈونالڈ سے کھانے ضرور کھاتے تاہم اس اعلان کے بعد انہوں نے اس ریسٹورنٹ کو جانا بند کردیا ہے اور کہا ہے کہ میک ڈونالڈ کے اعلان کے بعد سے انہوں نے اس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشیا میں گذشتہ مہینے کو ملک بھی میں صہیونی اشیاء نہ خریدنے کا اعلان ہوا، قابل ذکر ہے کہ انڈونیشاء آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا اسلامی ملک شمار ہوتا ہے۔/

 

4181712

نظرات بینندگان
captcha