ایکنا نیوز- مصر ٹایمز کے مطابق صہیونی جیل سے رہا ہونے والے قیدی رمزی العباسی حماس اسرائیل معاہدے کے تحت رہا ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صہیونی اہلکار کسی ظلم سے باز نہ آتے اور بعض قیدیوں کو اسقدر مارتے کہ انکی ہڈیاں تک ٹوٹ جاتی، وہ لوگ غسل تک کی اجازت نہ دیتے۔
العباسی کا کہنا تھا: جیل کے اہلکار قیدیوں کو نفسیاتی طور پر قیدیوں کو ٹارچر کرنے کے لیے اسلامی مقدسات کی توہین کرتے اور کبھی قرآن کو زمین پر پھینک دیتے یا انکے صفحات پھاٹ کر اس پر گندگی کرتے۔
فلسطینی قیدی کے مطابق صہیونی جیلوں میں سات ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں جو سخت حالات س دوچار ہیں اور طوفان الاقصی کے بعد سے ان پر سختی میں اضافہ ہوا ہے اور انکو صبح سے رات تک ٹارچر کیا جاتا ہے ۔
العباسی کے مطابق النقب جیل قبرستان سے بدتر ہے اور وہاں پر تین ہزار قیدی موجود ہیں جنمیں سے بہت سے قیدیوں کے سر یا پاوں ٹوٹے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جسمانی یا نفسیاتی حوالے سے صورتحال مناسب اور قابل برداشت نہیں، انہوں نے ریڈکراس سے ان جیلوں کے دورے کا مطالبہ کیا۔/
4185979