حجاج کے لیے غار حراء میں نئے اور مختصر راستے کا افتتاح+ ویڈیو

IQNA

حجاج کے لیے غار حراء میں نئے اور مختصر راستے کا افتتاح+ ویڈیو

5:47 - December 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3515501
ایکنا: سعودی عرب میں غار حرا کے لیے سعودی حکام نے نیا راستہ بنایا ہے جہاں زائرین کم وقت میں رسول گرامی کی عبادت گاہ کی زیارت کرسکتے ہیں۔

ایکنا نیوز-  روزنامه السبق عربستان کے مطابق مکہ مکرمہ شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر کوہ نور کی تہہ میں واقع حرا محلے کے ثقافتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر جدید پہاڑ کی پہلی منزل غار حرا تک چڑھنے کا راستہ جبل النور میں پکی سڑک کے ذریعے کھولا گیا جس سے زائرین کی آمدورفت 15 منٹ رہ گئی ہے۔

 

سعودی حکام نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایک جدید تعمیراتی منصوبے کے ساتھ، جو ان کے مطابق ملک کی سیاحت اور ثقافتی ورثے کو مالا مال کرے گا، چوٹی کے راستے میں موجود کچے، تنگ، کٹے اور خطرناک راستے کو تبدیل کیا جائے گا۔ اور غار حرا تک آسان راستہ بنایا جائے گا۔

 

حرا ثقافتی مرکز و میوزیم میں مہمانوں کے استقبالیہ مرکز اور روایات اور آیات کی نمائش، اور قرآن پاک کا ایک میوزیم، جس میں قرآن پاک کے انتہائی پیچیدہ نسخے، اور حج اور عمرہ زائرین کے لیے ثقافتی اور سیاحتی آثار رکھے گئے ہیں۔

 

کوہ پیمائی کے حکام کے مطابق اس منصوبے کے کھلنے کے بعد زائرین اور سیاحوں کو جدید راستے پر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور سابقہ ​​راستہ بند کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بزرگ اس راستے کو استعمال کرتے ہوئے آسانی سے کوہ نور پر جا سکتے ہیں اور غار حرا کی زیارت کر سکتے ہیں۔

یہ غار کی طرف جانے والی واحد سڑک ہوگی، اور راہگیروں کی رہنمائی کے لیے نشانات اور بورڈز استعمال کیے گئے ہیں، آرام کرنے کے مقامات اور ٹریفک حفاظتی اقدامات بشمول سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہوں گے۔

 

مکہ مکرمہ ریجن کے امیر خالد الفیصل نے 2019 میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور فارغ وقت کی کمی کے باعث مکہ مکرمہ میں غار حرا اور غار ثور کے منصوبوں کو تیار کرنے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پراجیکٹس پر عمل آوری کو زیادہ سے زیادہ تیز کیا جائے۔

 

ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا مقصد ان دونوں غاروں کے علاقے میں بیجا چیزوں کو دور کرنا اور اسے ختم کرنا ہے جس کو سعودی لوگ بیت اللہ الحرام جانے والے بعض زائرین کی غلط رفتار قرار دیتے ہیں۔/

 

نئے راستے کی ویڈٰیو دیکھ سکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

 

۔

4188197

نظرات بینندگان
captcha