عراقی شھر «موصل» میں داعش کے خطرناک دہشت گرد گرفتار

IQNA

چہلم امام حسین پر؛

عراقی شھر «موصل» میں داعش کے خطرناک دہشت گرد گرفتار

15:10 - August 10, 2024
خبر کا کوڈ: 3516893
ایکنا: عراقی وزارت داخلہ کے مطابق موصل کے گیارہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز، الشفق نیوز سائٹ کے مطابق، عراقی وزارت داخلہ نے  داعش کے 11 ارکان کی گرفتاری کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، جن میں ایک خاتون اور اس دہشت گرد تنظیم کے ایک اہم دہشت گرد بنام « ابوبکر» بھی شامل ہے۔ انکو صوبہ نینویٰ کے دارالحکومت میں موصل شہر کے مختلف علاقوں میں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 
 اس وزارت اور عراقی سیکورٹی انفارمیشن یونٹ کے ترجمان مقداد میری نے کہا: صوبہ نینویٰ کے محکمہ پولیس میں مشترکہ یونٹ معلومات اکٹھا کرنے اور شہریوں کی مسلسل پیروی اور تعاون کے بعد 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے میں کامیاب رہا اور خصوصی آپریشن میں انکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 
میری نے کہا: گرفتار افراد میں ایک خاتون اور داعش کے قائدین میں سے ایک اہم فرد شامل ہیں۔

 
اس کا مزید کہنا تھا: ان لوگوں نے موصل شہر پر داعش کی دہشت گرد تنظیم کے کنٹرول کے دوران اس تنظیم میں کام کیا تھا۔/

 

4230834

ٹیگس: دہشتگرد ، عراق ، داعش
نظرات بینندگان
captcha