ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے قومی میڈیا میں بتایا گیا ہے، بلوچستان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد، جن میں چند طلبہ بھی شامل تھے، جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس میں مستونگ کے علاقے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے مستونگ کے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپ، جو پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں، عموماً اس صوبے میں زیادہ تر خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
مستونگ کا ضلع، جسے شمالی قلات بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ یہ ضلع قلات سے علیحدہ کیا گیا ہے۔
4245548