حضرت فاطمه(س) اور خطبه عیادت میں قرآنی آیات سے استناد

IQNA

حضرت فاطمه(س) اور خطبه عیادت میں قرآنی آیات سے استناد

5:01 - November 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517462
ایکنا: حضرت فاطمه(س) نے خطبه عیادت میں تیرہ قرآنی آیات سے استناد کرتے ہوئے خطبہ پیش کیا ہے۔

حجت الاسلام علیرضا قبادی، جو ایک سماجی علوم کے ماہر اور دینی امور کے تجزیہ کار ہیں، نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے ایکنا کے لیے ایک سلسلہ وار مضامین پیش کیے ہیں، جن کا پہلا حصہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔ 
اللّٰهم صَلِّ عَلی فاطِمَہ وَ اَبِیہا وَ بَعلِہا وَ بَنیہا۔ 
 
وہ روایات جو حضرت فاطمہ (س) کی زندگی کو رسول خدا (ص) کے وصال کے بعد 75 دن قرار دیتی ہیں، ان کے مطابق 13 جمادی الاولی حضرت فاطمہ (س) کی شہادت کا دن ہے۔ اس مناسبت سے شیعہ اور حضرت فاطمہ (س) کے عقیدت مند ان دنوں میں مجالس کا اہتمام کرتے ہیں اور ان کے فضائل، مناقب اور تعلیمات کو یاد کرتے ہیں۔ 
 
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حضرت فاطمہ (س) نے خطبہ فدکیہ میں قرآن مجید کے 30 آیات سے استدلال کیا اور خطبہ عیادت، جو کہ خطبہ فدکیہ کی نسبت مختصر ہے، میں 13 آیات کا حوالہ دیا۔ ہم ابتدا میں ان آیات کا ذکر کرتے ہیں جن کو حضرت فاطمہ (س) نے خطبہ عیادت میں پیش کیا اور ان کا بنیادی مضمون بیان کرتے ہیں: 
 
1. مائدہ 80- اہل کتاب کی خصوصیات اور بنی اسرائیل کا کافروں سے دوستی کا رجحان 
2. ہود 44: ظالموں اور ستمگروں پر لعنت 
3. زمر 15: واضح نقصان کی اطلاع اور اس سے بچاؤ 
4. اعراف 96: ایمان اور تقویٰ کی شرط پر زمین والوں کے لئے برکتوں کا نزول 
5. زمر 51: ظالموں کے بُرے اعمال کے نتائج اور ان کا انجام 
6. رعد 5: کافروں کی عجیب باتیں 
7. حج 33: بُرے ساتھیوں اور سرپرستوں کا انتخاب 
8. کہف 50: ظالموں کے لیے بُرا انجام 
9. کہف 104: بُرے اعمال کو اچھا سمجھنا 
10. بقرہ 12: بے شعور تَباہ کار 
11. یونس 35: غلط فیصلے اور تقلید میں پیروی 
12. جاثیہ 27: باطل اندیشوں کی باتیں 
13. ہود 28: بعض کے لیے امور کی پوشیدگی 
 
اگلی گفتار میں ان آیات کے مضمون اور خطبہ عیادت کے متن پر مزید نکات پیش کروں گا اور خداوند متعال سے معرفت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے استفادہ کی توفیق کی دعا ہے۔/

 

4248149

نظرات بینندگان
captcha