مصری حافظ: جدوجہد اور مسلسل کوشش کامیابی کا راز ہے

IQNA

مصری حافظ: جدوجہد اور مسلسل کوشش کامیابی کا راز ہے

7:13 - December 15, 2024
خبر کا کوڈ: 3517642
ایکنا: مصری مقابلوں کے نمر ون قاری عبدالملک ابراهیم عبدالعاطی، نے کہا ہے کہ جو کامیابی چاہتا ہے مسلسل کوشش کریں۔

ایکنا نیوز، قاہرہ 24 نیوز کے مطابق مصر کے 31ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بچوں کے زمرے میں عبدالملک ابراہیم عبدالعاطی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"اللہ کا شکر ہے، جب میں نے اپنی کامیابی کی خبر سنی تو بہت خوش ہوا۔ اس مقام کا حصول میرے لیے باعث فخر ہے۔"

کامیابی کی تیاری اور جدوجہد

عبدالملک عبدالعاطی نے "الناس" نامی مصری سیٹلائٹ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا:

"مجھے توقع تھی کہ میں یہ مقام حاصل کروں گا، لیکن اعلان کے لمحے میں بے حد جذباتی اور پرجوش تھا کیونکہ آخری لمحے تک اپنے نتیجے سے بے خبر تھا۔"

انہوں نے مزید کہا:

"میں نے اس کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی، روزانہ آیاتِ قرآن کا باقاعدگی سے مطالعہ کیا، اور دن و رات قرآن کے ساتھ وقت گزارا۔ میری کوشش تھی کہ میں پہلی پوزیشن حاصل کروں۔"

قرآن کی قرائت کا کردار

عبدالعاطی نے اپنی کامیابی کا راز بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرائت قرآن نے ان کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا اور یہ مقام مسلسل محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔

 

همت و پشتکار کلید موفقیت در مسابقات قرآن است

دیگر خواہشمندوں کے لیے نصیحت

انہوں نے ایسے افراد کو جو ان مقابلوں میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں، نصیحت کی:

"انہیں چاہیے کہ قرآن کے مطالعے اور قرائت میں مستقل مزاجی اور محنت کریں کیونکہ یہی بلند مقام تک پہنچنے کا راستہ ہے۔"

بین الاقوامی قرآنی مقابلے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 31ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے 7 سے 10 دسمبر 2024 کے دوران مصر کے دارالحکومت کے نئے انتظامی شہر کی مسجد اور ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں دنیا کے 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔/

 

4254107

نظرات بینندگان
captcha