ایکنا نیوز- خبررساں ادارے "الوطن" نیوز کے مطابق اس سال کے قرآنی مقابلوں میں رجسٹرڈ شرکاء کی تعداد 2,520 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔ ان میں سے 1,114 شرکاء کا تعلق رأس الخیمہ سے ہے، جبکہ 1,405 دیگر امارات اور علاقوں سے ہیں۔
شیخ صقر بن خالد بن حمید القاسمی، قرآنی فاونڈیشن رأس الخیمہ سربراہ نے کہا کہ شرکاء کی بڑی تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ امارات کی قیادت شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کو قرآن مقابلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ احمد ابراہیم سبیعان الطنیجی نے کہا کہ اس سال رأس الخیمہ قرآن انعامی مقابلے کو خواتین اور مردوں کی مختلف عمر اور پس منظر کے شرکاء کی نمایاں شرکت کا سامنا ہے۔ یہ مقابلے مختلف زمروں پر مشتمل ہیں، جن میں حفظ قرآن، ترتیل، اور احادیث نبوی کے مقابلے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء کی متنوع شرکت مختلف امارات سے ان مقابلوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ انعامی مقابلے مختلف زمروں میں جوش و خروش اور صحتمند مقابلے کا ماحول فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
الطنیجی نے آخر میں بتایا کہ ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کا آغاز 23 دسمبر 2024 کو ہوگا، انہوں نے شرکاء کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔/
4255263