کویتی نابیناوں کو خصوصی بریل قرآن کا تحفہ

IQNA

عراقی قرآنی علوم مرکز کے تعاون سے؛

کویتی نابیناوں کو خصوصی بریل قرآن کا تحفہ

17:18 - December 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3517709
ایکنا: کویت کے «حبیب بن‌مظاهر اسدی» مرکز کے بصارت سے محروم قرآء کو بریل قرآن کا تحفہ پیش کیا گیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں یہ تقریب سوموار، کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یومِ ولادت کے موقع پر قومی مرکزِ  علوم قرآن، جو عراق کی شیعہ اوقاف کے زیرِ انتظام ہے، کے اہتمام سے بغداد کے "ثقلین" ہال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں کویت کے شہید حبیب بن مظاہر اسدی قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر حسن قنبر، اس مرکز کے کئی اساتذہ اور حفاظِ قرآن، اور شیعہ اوقاف سے منسلک خواتین کے قرآنی اسکول کی قرآن آموز خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کے پروگرام میں رافع العامری، جو مرکزِ ملی علوم قرآن عراق کے ڈائریکٹر ہیں، کی جانب سے اسلام میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کے مقام اور مرکز کی قرآنی سرگرمیوں پر خطاب شامل تھا۔ علاوہ ازیں، اہلِ بیت (ع) کے خادم اور قاری حاج علی عبدالستار الخفاجی کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت کی مناسبت سے قصیدے پیش کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر رافع العامری نے کویت کے شہید حبیب بن مظاہر اسدی قرآنی مرکز کے نابینا اساتذہ اور حفاظ کو بریل قرآن کے نسخے عطا کیے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان قرآنوں کا عطیہ مرکزِ ملی علوم قرآن عراق کی جانب سے تمام قاریوں اور حفاظ کی حمایت کے عزم کی علامت ہے۔

 

 

 

4255981

ٹیگس: کویت ، بریل ، قرآن ، عراق
نظرات بینندگان
captcha