آستانہ حسینی اور مدارس نجف کی جانب سے امام حسین(ع) کانفرس کی تیاری

IQNA

آستانہ حسینی اور مدارس نجف کی جانب سے امام حسین(ع) کانفرس کی تیاری

8:14 - January 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3517784
ایکنا: دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی اور نجف مدارس کے علماء میں امام حسین ع بین الاقوامی کانفرنس پر مشاورتی نشست منعقد کی گیی۔

ایکنا عراق کے مطابق، چھٹی بین الاقوامی امام حسینؑ کانفرنس رواں سال کے اوائل مارچ میں دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی کے زیر اہتمام عالمی یوم قرآن کی تقریبات کے سلسلے میں کربلا معلی میں منعقد ہوگی۔

اس مقصد کے تحت، دارالقرآن آستانہ امام حسینؑ کا ایک وفد مشاورت اور تبادلۂ خیال کے لیے نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور علما سے ملاقات کے لیے اس مقدس شہر پہنچا۔

مرکزِ میڈیا قرآنِ آستانہ حسینی کے سربراہ وسام نذیر الدلفی نے کہا کہ وفد نے نجف اشرف کے معروف دینی شخصیات اور اساتذہ سے ملاقات کی اور کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے اور اسے امام حسینؑ کی عظمت اور ان کے عالمی انسانی پیغام کے شایان شان منعقد کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات دارالقرآن آستان حسینی کی جانب سے اجتماعی کوششوں کو مربوط کرنے اور امام حسینؑ کی قرآنی اور فکری تحریک کے اثرات کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

الدلفی نے واضح کیا کہ دارالقرآن آستان کا مقصد اس کانفرنس کو ایک عالمی پلیٹ فارم بنانا ہے، جہاں سیدالشہداؑ کے مکتب کی انسانی اور ایمانی اقدار کو روشنی میں لایا جائے۔/

 

4259113

نظرات بینندگان
captcha