امارات؛ کتاب «زبان قرآن» عربی اور انگریزی میں شائع

IQNA

امارات؛ کتاب «زبان قرآن» عربی اور انگریزی میں شائع

4:40 - April 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518272
ایکنا: کتاب «زبان قرآن» انگریزی اور عربی میں قرآن سیکھنے والوں کے لیے شایع کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز، ویب سائٹ "alkhaleej.ae" کے مطابق یہ کتاب "ناصر محمد اسلیم"  جو امارات کی "نیویارک-ابوظہبی" یونیورسٹی میں عربی زبان کے مدرس ہیں — اور "خالد شحو"، جو "تیسیر انسٹیٹیوٹ" میں عربی و اسلامی مطالعات کے استاد ہیں، کی کاوشوں سے شائع ہوئی ہے۔

یہ کتاب ابتدائی اور متوسط درجے کے زبان سیکھنے والوں کو ایک جامع تعلیمی تجربہ فراہم کرتی ہے، جو صرف زبان کی ابتدائی مہارتوں تک محدود نہیں بلکہ اس سے آگے کا مواد بھی پیش کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کتاب "زبانِ قرآن" ایک منفرد طریقہ کار رکھتی ہے جو عربی زبان کے اصول و مبانی کو اس کی گہری ثقافتی بنیادوں کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ کتاب حروفِ تہجی، الفاظ اور قرآن کے اسلوب پر خاص توجہ دیتے ہوئے قرآن کی زبان کو سمجھنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

اس کتاب کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ یہ قرآنی عربی زبان کو روزمرہ زبان سے جوڑتی ہے اور قرآنی الفاظ کو ایک حقیقت پسندانہ سیاق و سباق میں پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب ایک تفاعلی اور ارتباطی (interactive & communicative) طریقہ کار پر مبنی ہے، جو قرآنی الفاظ اور اسلامی ثقافت کے تناظر میں زبان کی عملی مہارتیں فراہم کرتی ہے۔

یہ کتاب طلبہ کے لیے ایک خاص نسخے میں دستیاب ہے جس میں QR کوڈز اور اساتذہ کے لیے جوابی کلیدیں شامل ہیں، اور یہ ان افراد کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہے جو قرآن کی زبان اور اس کی ثقافتی اہمیت کو سمجھنا چاہتے ہیں۔/

 

4274643

ٹیگس: کتاب ، امارات ، قرآں
نظرات بینندگان
captcha