بنگلہ دیش؛ انجمن حدیث کے صدر کو ملک فہد پبلیکیشن کی جانب سے قرآن پاک کا نسخہ تحفے میں پیش

IQNA

بنگلہ دیش؛ انجمن حدیث کے صدر کو ملک فہد پبلیکیشن کی جانب سے قرآن پاک کا نسخہ تحفے میں پیش

5:47 - July 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3518797
ایکنا: مدینہ منورہ میں واقع سعودی عرب کے مجمع ملک فہد برائے طباعت و اشاعت قرآن کریم نے ایک طباعتی نسخہ عبداللہ فاروق، صدر انجمن حدیث بنگلہ دیش کو بطورِ تحفہ پیش کیا۔

ایکنا نیوز-  نیوز ایجنسی  qurancomplex)،کے مطابق  جمعرات 19 جولائی کو عبداللہ فاروق نے مجمع ملک فہد کا دورہ کیا، جہاں انہیں سعودی عرب کی جانب سے قرآن کریم کی طباعت، اشاعت اور تراجم کے میدان میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

دورے کے دوران، مجمع کی تاسیس سے اب تک کی خدمات اور اہم کامیابیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی، جس کے بعد عبداللہ فاروق نے مجمع کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر قرآن پاک کی طباعت و اشاعت کے مراحل اور اس کے تراجم کے 77 سے زائد زبانوں میں ترجمے کا مشاہدہ کرایا گیا، جو اس ادارے کی عالمی سطح پر خدمتِ قرآن کے جذبے اور قرآن کو دنیا کی مختلف اقوام تک پہنچانے کے مشن کی نمائندگی کرتا ہے۔

عبداللہ فاروق نے مجمع کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن کی خدمت کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں اور مجمع ملک فہد ایک منفرد نمونہ ہے جو قرآن کریم کے حوالے سے بے مثال توجہ کا مظہر ہے۔

دورے کے اختتام پر، مجمع کے منتظمین نے دو طرفہ تاریخی تعلقات کی نشاندہی اور اس ملاقات کی قدردانی کے طور پر عبداللہ فاروق کو قرآن کریم کا ایک خوبصورت طباعتی نسخہ تحفے میں پیش کیا۔/

 

4293881

نظرات بینندگان
captcha