ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، جب صہیونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کیے اور انقلاب اسلامی کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ایرانی قوم کو مایوسی اور کمزوری میں مبتلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسے حالات میں قرآنی مہم "فتح" کا آغاز بین الاقوامی قرآن نیوز ایجنسی (ایکنا) کی جانب سے کیا گیا۔
اس مہم کا مقصد سپاہ اسلام کے مجاہدین کے حوصلے بلند کرنا، معاشرے میں امید اور سکون پیدا کرنا، اور قرآن کے الہی پیغام کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر عام کرنا ہے۔
قرآن کے سینئر قاری، نوجوان قراء اور قرآنی سرگرم کارکنان اس مہم میں شرکت کے لیے سورہ فتح کی ابتدائی آیات، سورہ آل عمران کی آیت 139، سورہ نصر اور دیگر سورتوں کی تلاوت کر سکتے ہیں اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ایتا، بله وغیرہ) پر fathadmin کے پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔
اس مہم میں موصول ہونے والی تلاوتوں کے سلسلے میں بینالمللی قاری سید مصطفی حسینی نے سورہ انفال کی آیات 15 اور 16 کی تلاوت کی ہے، جسے آپ ذیل میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔/
4294859