۳۱ عربی و اسلامی ممالک کی جانب سےگریٹر اسرائیل کی شدید مخالفت

IQNA

۳۱ عربی و اسلامی ممالک کی جانب سےگریٹر اسرائیل کی شدید مخالفت

6:09 - August 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518999
ایکنا: اسلامی ممالک، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور خلیج تعاون کونسل (GCC) نے ایک مشترکہ بیان میں صہیونی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو کے نام نہاد "اسرائیل عظیم" منصوبے کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز، المیادین نوز نے خبر دی کہ اس بیان میں کہا گیا ہے: نتانیاہو کے بیانات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ عرب قومی سلامتی، ممالک کی خودمختاری، اور خطے و دنیا کے امن و استحکام کے لیے واضح خطرہ ہیں۔

مزید کہا گیا کہ صہیونی وزیراعظم کے یہ بیانات براہ راست عرب قومی سلامتی اور ریاستوں کی خودمختاری پر حملہ ہیں۔ عرب و اسلامی ممالک ہر وہ اقدام کریں گے جو امن کے قیام کے لیے ضروری ہو اور کسی بھی قسم کے تسلط و طاقت کے استعمال کے وہم سے بالاتر ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا: ہم صہیونی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ کے اس بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں جس میں اس نے نئے یہودی بستیوں کے منصوبے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں انتہاپسند اور نسل پرستانہ زبان استعمال کی۔ ہم ایک بار پھر فلسطینی عوام کی کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی کو، چاہے وہ کسی بھی بہانے سے ہو، مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیراعظم نتانیاہو نے حال ہی میں چینل i24 کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا: "میں ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہوں اور جذباتی طور پر 'اسرائیل عظیم' کے خواب سے جڑا ہوا ہوں۔/

 

4300058

نظرات بینندگان
captcha