ایکنا نیوز- ربیع الاول اسلامی ثقافت میں اہل بیتؑ کی خوشی اور مسرت کا مہینہ ہے، جو محرم و صفر کے ایامِ سوگواری کے بعد تازگی اور بشارت سے بھرپور دنوں میں بدل جاتا ہے۔
اس سال ربیع الاول کی گرامیداشت کے لیے ادارہ تزئین شھر تھران نے تقریباً 800 تشہیری ڈھانچے پورے تہران میں نصب کیے ہیں جو مکمل طور پر اسی مہینے کے موضوعات سے متعلق ہیں۔ ان اقدامات میں ربیع الاول کے آغاز پر مبارکباد اور شہری ماحول کو اس طرح آراستہ کرنا شامل ہے کہ شہریوں میں تازگی اور نشاط کا احساس پیدا ہو، تاکہ دو مہینوں کی عزاداری کے بعد شہر کا منظر ایک نئے رنگ اور خوشبو سے مزین ہو جائے۔
دیگر سرگرمیوں میں امام حسن عسکریؑ کی شہادت کی یاد اور تاریخِ امامت میں آپ کے بلند مقام پر تاکید بھی شامل ہے۔ اسی طرح امام زمانہؑ کے آغازِ امامت کے بارے میں بھی مختلف اعلانات اور نمائشیں کی جائیں گی، جسے شیعہ عقیدے میں ایک اہم موڑ کی حیثیت حاصل ہے۔
مزید برآں، ہفتۂ وحدت اور میلادِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کا پیغام بڑے پیمانے پر شہر میں عام کیا جائے گا۔ آخر میں حضرت امام جعفر صادقؑ کی ولادت کو بھی مؤسسِ مکتب جعفری کے طور پر شایانِ شان انداز میں یاد کیا جائے گا، تاکہ شہر تہران اپنی اس آرائش و زیبائش کے ذریعے ربیع الاول کی مناسبتوں اور معاشرتی و دینی شناخت کے گہرے رشتے کو اجاگر کر سکے۔
یہ سرگرمیاں صرف بل بورڈز کی تنصیب تک محدود نہیں بلکہ شہری فضا میں ماحولیاتی جلووں کے ذریعے بھی طراوت اور اجتماعی نشاط کو فروغ دیتی ہیں، جو شہریوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا باعث بنتی ہیں۔/
4301576